حرف تمنا

( حَرْفِ تَمَنّا )
{ حَر + فے + تَمَن + نا }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'حرف' کے آخر پر "کسرۂ اضافت" لگا کر عربی ہی سے ماخوذ اسم 'تمنا' لگانے سے مرکب اضافی "حرف تمنا" بنا۔ اس ترکیب میں 'حرف' موصوف ہے اور 'تمنا' صفت ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩٧٣ء میں "جامع القواعد" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - (قواعد) وہ لفظ جس میں تمنا کا اظہار پایا جائے مثلاً کاش کے۔
"کاش، اے کاش فارسی کے دو کلمات "کاش" اور "کاشکے" اردو میں بھی بطور حرف تمنا مستعمل ہیں۔"      ( ١٩٧٣ء، جامع القواعد، (حصہ نحو)، ١٥٥ )