عربی زبان سے ماخوذ اسم مجرد 'حرارت' کے ساتھ کسرۂ صفت لگا کر اسم صفت 'مخصوص' کی تانیث 'مخصوصہ' بطور صفت ملنے سے مرکب توصیفی 'حرارت مخصوصہ' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٦٦ء میں "حرارت" میں مستعمل ملتا ہے۔