صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - نامناسب، ناشائستہ، ناروا، ممنوع۔
"وطن تو وطن ان پر تو خاندانی حقوق کے سلسہ میں بھی غداری حرام ہے"
( ١٩٦١ء، سود، ٣٠٧ )
٢ - ناجائز (اولاد بال وغیرہ)۔
"حرام بچی کی ماں کی حیثیت سے وہ خود کو بے انتہا انقلابی سمجھتی تھیں۔"
( ١٩٦٦ء، دو ہاتھ، ٢٢٣ )
٣ - حرمت والا، بزرگ، محترم، قابل تعظیم۔
لوگو! اللہ تعالٰی نے جس دن سے آسمانوں اور زمینوں کو پیدا کیا اسی دن سے اسے (مکہ کو) حرام قرار دیا ہے"
( ١٩٦٢ء، بلوغ الارب (ترجمہ)، ٥١٣:١ )
٤ - شرعی طور پر ناجائز، خلافِ شرع، حلال کی ضد۔
"گرشتہ را صلٰوۃ۔ آیندہ ہمارے شعراء کو حرام اور ممنوع اشیاء کے متعلق شعر نہ کہنے چاہیں۔"
( ١٩٧٨ء، ابن انشا، خمار گندم، ٢٠١ )
٥ - ناپاک، نجس، پلید۔
"گدھ پہلے طیب رزق کھاتا تھا، پھر یہ اپنی عقل سے حرام کی طرف راغب ہوا۔"
( ١٩٨١ء، راجہ گدھ، ٤٦٢ )