عربی زبان کے لفظ 'تفضیل' کے ساتھ اسم صفت 'بعض' لگایا گیا ہے اس میں 'تفضیل' موصوف ہے۔ اس طرح یہ مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں ١٩٠٤ء کو "مصباح القواعد" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - (لفظاً) بعض پر فضیلت دینا؛ (قواعد) صفت کا وہ درجہ جس کے ذریعے ایک موصوف کی بعض پر ترجیح ظاہر کی جائے (فارسی میں صفت کے بعد 'تر' لگا کر ظاہر کرتے ہیں، جیسے : بہتر بہت اچھا)۔
"اردو میں اسم تفضیل - کے تین درجے بھی قرار دیے ہیں - پہلے کو تفضیل نفسی کہا ہے، دوسرے کو تفضیل بعض۔"
( ١٩٠٤ء، مصباح القواعد، ١٥١ )