تفضیل نفسی

( تَفْضِیلِ نَفْسی )
{ تَف + ضی + لے + نَف + سی }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان کے لفظ 'تفضیل' کے ساتھ عربی سے اسم 'نَفْس' مع یائے نسبتی لگایا گیا ہے۔ اس میں 'تفضیل' موصوف اور 'نفسی' صفت ہے۔ اس طرح یہ مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں سب سے پہلے "مصباح القواعد" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - (لفظاً) ذاتی صفت؛ (قواعد) صفت کا وہ درجہ جس میں موصوف کو کسی اور پر ترجیح اور فضیلت نہ دی جائے۔
"اردو میں اسم تفضیل - کے تین درجے بھی قرار دیے ہیں پہلے کو تفضیل نفسی کہا ہے۔"      ( ١٩٠٤ء، مصباح القواعد، ١٥١ )
  • the positive degree