تفنن طبع

( تَفَنُّنِ طَبْع )
{ تَفَن + نُنے + طَبْع }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ لفظ 'تفنن' کے ساتھ 'طبع' بطور مضاف الیہ لگایا گیا ہے۔ 'تفنن' مضاف ہے اور اردو میں ١٨٠٥ء کو "آرائش محفل" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - دل بہلانا، خوش طبعی۔
"خود بھی بطور تفنن طبع دوہرے وغیرہ بھاکھا میں فرماتے تھے۔"      ( ١٩٢٦ء، حیات فریاد )