اباحیہ

( اِباحِیَّہ )
{ اِبا + حی + یَہ }
( عربی )

تفصیلات


بوح  اِباحِیَّہ

'اباح' کے ساتھ 'ی' لاحقۂ نسبت اور 'ہ' لاحقۂ تانیث ہے۔ اردو میں بطور اسم مذکر استعمال ہوتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - وہ فرقہ جو حلال و حرام کا قائل نہیں اور جس کا خیال ہے کہ انسان میں نہ گناہوں سے بچنے کی قدرت ہے نہ مامورات بجا لانے کی طاقت، دنیا میں کوئی کسی چیز کا مالک نہیں،سب لوگ اموال و ازواج میں شریک ہیں۔
"فرقہ اباحیہ، مزدکیہ اور متبعان اپی کورس صرف دنیاوی لذائذ کے قائل تھے"۔      ( ١٩٠٦ء، الکلام، ٢٣٨:٣ )