پیٹرن

( پَیٹَرْن )
{ پَے (ی لین) ٹَرْن }
( انگریزی )

تفصیلات


Pattren  پَیٹَرْن

انگریزی سے اردو میں داخل ہوا اور عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٣٥ء کو "اونی کام سلائیوں سے" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - نمونہ؛ سانچا جس کے مطابق کوئی چیز بنائی جائے؛ (نقش و نگار، کپڑے، لباس اشیا وغیرہ کے نمونے)۔
"کاغذ کا پیٹرن کاٹ کر اور ترکیب مدنظر رکھ کر چیزیں تیار کریں۔"      ( ١٩٣٥ء، اونی کام سلائیوں سے، ٢٨ )
٢ - مقررہ اصول، قواعد و ضوابط، طریقۂ کار۔
"سارے سرکاری حکام دست بستہ سامنے استادہ، وہی پیٹرن آج تک موجود ہے۔"      ( ١٩٧٩ء، گلگشت، ١٧٤ )
  • pattern