اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - ٹھیکیداری کا سرٹیفیکیٹ، سندِ اجارہ۔
"١٨٥٤ء میں جیمس یومین لنڈزلی باشندۂِ ڈنڈی کو پانی کے ذریعے سے برقی خبر رسانی کا پیٹنٹ دیا گیا۔"
( ١٩١١ء، برقابی، ١٠ )
٢ - ایجاد کا حق محفوظ کرانے کا قانون۔
"اس زمانے میں پیٹنٹ یعنی حقِ ایجاد محفوظ کرانے کا قانون وضع ہو چکا تھا۔"
( ١٩٣٢ء، تفنگ با فرہنگ، ٣٧ )
٣ - ایسی چیز جس کے بدلے اسی جیسی دوسری ساخت کی چیز استعمال نہ کی جا سکے، جو کسی سے مخصوص ہو مختص۔
"چوک بور کا بڑا نقص یہ ہے کہ اس سے سوائے پیٹنٹ گولیوں کے معمولی گولی نہیں چلائی جا سکتی۔"
( ١٩٣٢ء، قطب یارجنگ، شکار، ٤٢:١ )
٤ - چمڑا جس پر نفیس اور چمک دار پالش ہو۔
"آڑا پاجامہ، نیم ساق تک چوڑیاں پڑی ہوئیں پاؤں پیٹنٹ کی گرگابی۔"
( ١٩٦٢ء، گنجینۂِ گوہر، ١٥٥ )