سنسکرت زبان کے لفظ 'چوش' سے اردو میں 'چُُس' بنا اور 'نی' بطور لاحقۂ اسم آلہ تانیث لگانے سے 'چُسنی' بنا۔ 'چسنی' کو سنسکرت میں 'چوشنی ین' بھی کہتے ہیں اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٣٢ء میں "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔