فارسی سے ماخوذ لفظ 'چست' کے ساتھ عربی زبان سے ماخوذ 'قدم' بطور صفت لگانے سے مرکب 'چست قدم' بنا۔ اس ترکیب میں 'قدم' موصوف ہے اور 'چست' صفت ہے۔ اس طرح یہ مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٩٦١ء میں "سراج الدولہ" میں مستعمل ملتا ہے۔