سنسکرت میں اصل لفظ 'درو' ہے۔ قیاس کیا جاتا ہے کہ زبان اردو میں 'درَو' سے ماخوذ 'راب' مستعمل ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٦٩ء میں محمد حسین آزاد کے ہاں "اردو کی پہلی کتاب" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - پتلا گُڑ جو ایک بڑے کڑھاؤ میں گنے کے رس کو لگاتار کھولا کر اور پکا کر بنایا جاتا ہے اور اکثر حُقے کے تمبا کو میں پڑتا ہے۔ خشک ہو کر ٹھوس شکل اختیار کرلے تو گُڑ بن جاتا ہے۔
"راب کا ایک مٹکا اٹھا کر لے جانا تھا یہ مٹکا ایک سپاہی نے خریدا تھا"
( ١٩٨٥ء، روشنی، ١٨٤ )
٢ - [ زراعت ] وہ قطع زمین جو خود روگھاس جلا کر فصل کے لیے تیار کی جائے۔ (پلیٹس)