راجپوت

( راجْپُوت )
{ راج + پُوت }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان کے لفظ 'راج' کے ساتھ سنسکرت کا لفظ 'پوت' (بیٹا) لگا کر مرکب نسبتی بنایا گیا ہے اردو میں سب سے پہلے ١٨٩٧ء کو "تاریخ ہندوستان" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - 1۔راجا کا بیٹا۔ شہزادہ (نوراللغات)، 2۔ ہندوؤں کی ایک ذات، چھتری، کھتری
"ایک جماعت صرف تلوار کا سہارا لے کر تمام دوسرے فرائض سے بے فکر ہو گئی۔ اِس جماعت کو اب عام طور پر راجپوت کہتے ہیں۔"      ( ١٩٣٩ء، آئینِ اکبری، ٩٦:٢ )