رادھا

( رادھا )
{ را + دھا }
( سنسکرت )

تفصیلات


رادھا  رادھا

سنسکرت سے اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم علم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٨٤٨ء میں "توصیف زراعات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
١ - کرشن جی کی ایک گوپی جس سے انہیں محبت تھی، کرشن کی بیوی۔
 شہر کی اس گہما گہمی میں اب تو جی گھبراتا ہے رانی دیکھو اس نگری میں نہ کوئی کرشن نہ رادھا ہے      ( ١٩٨١ء، مثنوی قاسم و زہرہ، ١١٢ )
٢ - کامیابی؛ اقبال مندی؛ طالع مند؛ ایک درخت؛ بیساکھ کی پورنما؛ محبت۔ (ماخوذ : جامع اللغات؛ ہندی اردو لغت)
٣ - رقاصہ، رادھا یعنی رقاصا۔
 تیل کی مقدار پر موقوف ہے رادھا کا رقص الاماں یہ شرطِ باطل، العذریہ عذر لنگ      ( ١٩٤٥ء، سرود و خروش، ١٠٠ )
  • name of a celebrated cowherdess or gopi
  • the favourite mistress and consort of Krishna during his residence in Brinda-ban amongst the cowherds;  name of the foster-mother of Karna