فارسی لفظ راست کے ساتھ عربی زبان کا لفظ متناسب، جو اردو میں بطور صفت مستعمل ہے، ملا کر مرکب بنایا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٩٤٥ء میں "طبیعات کی داستان" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مادے کا ہر ذرہ مادے کے ہر دوسرے ذرے کو ایسی قوت سے کشش کرتا ہے جو ہر ایک کمیت کے راست متناسب ہوتی ہے۔ "نفوذی دباؤ نفوذ پذیر ذرات کے ارتکاز کے راست متناسب ہوتا ہے۔"
( ١٩٤٥ء، طبیعات کی داستان، ١٦٠:١ )( ١٩٨٠ء، مبادی نباتیات، ٦٧٤:٢ )