١ - مشہور محدث جن کا پورا نام ابوعیسی محمد بن یحٰی تھا۔ پیدائشی نابینا تھے علم کے شوق میں جگہ جگہ پھرتے رہے امام احمد بن حنبل، امام بخاری اور ابوداؤد سے حدیث کا درس لیا پھر احادیث جمع کرنے کے سلسلے میں خراسان عراق اور حجاز وغیرہ کے سفر کیے شہر ترمذ میں جو بل، سے چھے فرسخ کے فاصلے پر ہے 893ء میں وفات پائی ان کی تصانیف میں شمائل ترمذی اور سنن ترمذی جو ان کی جمع کردہ احادیث کا مجموعہ ہے بہت مستند و قیع اور مشہور ہیں ان کا شمار بہت مستند محدیثن میں ہوتا ہے۔