اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - بانس یا جھاؤ وغیرہ کا بنایا ہوا ظرف، جھابا، جھلی، جھلا، چھبڑا، ڈلا، سبد۔
"اس کے تنے سے ٹوکرے اور چلمن بنائی جاتی۔"
( ١٩٠٧ء، مصرف جنگلات، ٢٥٣ )
٢ - ایک قسم کی چھوٹی سی کشتی، ڈونگا، بجرا۔
"دریاؤں کے پار اترنے میں ٹوکرے کشتیوں سے زیادہ بے خطر ہوتے ہیں۔"
( ١٨٩٤ء، مفتوح فاتح، ٩١ )
٣ - [ کنایۃ ] بوجھ جیسے ذلت کا ٹوکرا یا بطور طنز عزت یا علمیت وغیرہ کا ٹوکرا۔
کیوں عبث پھرتا ہے ہم رندوں کے سر پر رات دن ٹوکرا بدنامیوں کا آسماں ہو جائے گا
( ١٨٨٤ء، قدر (نورالغات) )
٤ - پچیسی کی ہار یا ہاری ہوئی بازی۔ (جامع اللغات؛ پلیٹس)