حرف تخصیص

( حَرْفِ تَخْصِیص )
{ حَر + فے + تَخ + صِیص }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'حرف' کے آخر پر'کسرۂ اضافت' لگا کر عربی ہی سے ماخوذ اسم 'تخصیص' لگانے سے مرکب اضافی 'حرف تخصیص' بنا۔ اس ترکیب میں 'حرف' موصوف ہے اور 'تخصیص' صفت ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٢ء میں "عطرمجموعہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - (قواعد) وہ لفظ جو کسی اسم یا فعل کی خصوصیت یا حصر ظاہر کرنے کے لیے آئے، مثلاً : ہی، صرف، محض، بس، خالی، نرا، اکیلا، فقط، تنہا۔
"حرف تخصیص ہے اس میں سے شاعر نے ہائے ملفوظ نکال ڈالی یہ غلط ہے۔"      ( ١٨٧٢ء، عطر مجموعہ، ٤٤:١ )
  • particle of identity or specification