حرا

( حِرا )
{ حِرا }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں بطور اسم 'عَلَم' مستعمل ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصل صورت اور اصل معنی میں ہی بطور اسم معرفہ مستعمل ہے۔ ١٩٢٧ء میں "ظہور رحمت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - مکہ معظمہ سے شمال مشرق کی جانب تقریباً تین میل کے فاصلے پر ایک پہاڑ جس کے غار میں پیغمبر صلعم عبادت کے لیے جایا کرتے تھے اور اسی غار میں آپ پر پہلی وحی نازل ہوئی تھی۔
 طائف سے کوئی پوچھے سنے ثور و حرا سے سچ کیسے گزرتا ہے رہ عشق و وفا سے      ( ١٩٨٤ء، مرے آقا، ٥٩ )
  • Hira cave in the mountain near Mecca