حرف عطف

( حَرْفِ عَطْف )
{ حَر + فے + عَطْف }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'حرف' کے آخر پر 'کسرۂ اضافت' لگا کر عربی زبان ہی سے ماخوذ اسم 'عطف' لگانے سے مرکب اضافی 'حرف عطف' بنا۔ اس ترکیب میں 'حرف مضاف' ہے اور 'عطف' مضاف الیہ ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٢٠ء میں "قواعد زبان اردو" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - [ قواعد ]  وہ کلمہ جو دوکلموں یا جملوں کو باہم ملائے مثلاً اور، و، پھر۔
"جملۂ معطوفہ یا جملہ عاطفہ وہ جملہ ہے جس میں حرف عطف ہو، مذکور یا محذوف۔"      ( ١٩٧٣ء، جامع القواعد (حصۂ نحو)، ١٦٢ )
  • copulative particle
  • a conjunction