پیچ و خم

( پیچ و خَم )
{ پے + چو (و مجہول) + خَم }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی اسم 'پیچ' بطور معطوف الیہ کے ساتھ 'و' بطور حرف عطف لگا کر فارسی اسم 'خم' بطور معطوف ملنے سے مرکب عطفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٧٩٢ء کو "تحفۃ الاحباب" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - بل، پھیر، کجی، موڑ، چکر۔
"زبیدہ میں ناگن کا بل تھا اور لہروں کا لوچ گلبن کی لچک تھی اور سنبل کا پیچ و خم۔"      ( ١٩٢٤ء، مذاکراتِ نیاز، ١٣ )
  • bends and curves of path;  twists and turns (of tresses);  intricacy
  • difficulty