آسٹریائی

( آسْٹِرْیائی )
{ آس + ٹِر + یا + ای }
( انگریزی )

تفصیلات


آسْٹِریا  آسْٹِرْیائی

انگریزی زبان کا اصل لفظ 'آسٹریا' ہے جوکہ بطور اسم جامد مستعمل ہے۔ اردو قواعد کے مطابق 'ٹٍ' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'آسٹریائی' بنا۔ سب سے پہلے ١٩٦٩ء میں "جدید سائنس کی کامرانیاں" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( واحد )
جمع غیر ندائی   : آسْٹِریائِیوں [آس + ٹِر + یا + اوں (و مجہول)]
١ - ملک آسٹریا کا رہنے والا یا اس سے منسوب۔
"ایک آسٹریائی ماہر طبیعات . نے پیشن گوئی کی۔"      ( ١٩٦٩ء، جدید سائنس کی کامرانیاں، ١٣٣ )