اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - پاکیزگی، پاکیزگی بیان کرنا، پاکی کی طرف نسبت کرنا۔
"خود جمادات کا وجود خدا کی تسبیح، خدا کی تقدیس اور خدا کی واحدانیت کی شہادت ہے"
( ١٩٠٣ء، الکلام، ١٥٨:٣ )
٢ - [ مسحیت ] (خدا کے نام سے) پاک کرنا، پاک کرنے کی رسم ادا کرنا۔(English-Urdu Dictionary of Christian Terminology, 26)
٣ - پاگیزہ و مقدس بنانا یا قرار دینا۔
"١٨٦١ء کی نوروز کو نئی رجمنٹوں کے علم ہائے جنگ کی تقدیس کی رسم عمل میں آئی"
( ١٩٢٥ء، تاریخ یورپ جدید، ٥٠٦ )
٤ - (رومن کلیسا) سعادت، اعلان ولایت کی پہلی رسم، انگریزی: Beautification (ماخوذ: اصطلاحات سیاسیات، 40)