تقدیر پھوٹا

( تَقْدِیر پُھوٹا )
{ تَق + دِیر + پُھو + ٹا }

تفصیلات


عربی زبان کے لفظ 'تقدیر' کے ساتھ 'پھوٹنا' مصدر سے حالیہ تمام 'پھوٹا' جو کہ اردو میں بطور اسم صفت بھی مستعمل ہے، لگایا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٩١٨ء کو "ماہ عجم" میں استعمال ہوا۔

صفت ذاتی
١ - جس کی قسمت خراب ہو، بدنصیب۔
"حق الامر یہ ہے کم بخت ازلی بدنصیب اور سدا کے تقدیر پھوٹے تھے"      ( ١٩١٨ء، ماہ عجم، ٥ )