تفریق مراتب

( تَفْرِیقِ مَراتِب )
{ تَف + ری + قے + مَرا + تِب }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مرکب اضافی ہے عربی کے لفظ 'تفریق' کے ساتھ 'مرتبہ' کی جمع 'مراتب' بطور مضاف الیہ لگائی گئی ہے اردو میں ١٩٤٢ء کو "اعجاز نوح" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - چھوٹے بڑے کا لحاظ۔
 محفل کیف میں تفریق مراتب نہ رہی جام اک اک کو ملا ایک ہی پیمانے کا      ( ١٩٤٢ء، اعجاز نوح، ٥٧ )