تفرقہ پرداز

( تَفْرِقَہ پَرْداز )
{ تَف + رِقَہ + پَر + داز }

تفصیلات


عربی زبان کے لفظ 'تفرِقہ' کے ساتھ فارسی زبان سے مصدر 'پرداختن' سے فعل امر 'پرداز' (اردو میں بطور اسم فاعل استعمال ہوتا ہے) لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٨٥٣ء کو "دفتر فصاحت" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - نفاق ڈالنے والا، دلوں میں فرق ڈلوانے والا، جدائی کرانے والا۔
 تفرقہ پرداز یہ کیا کر دیا گوشت کو ناخن سے جدا کر دیا      ( ١٩١١ء، کلیات اسماعیل، ٥٨ )