عربی زبان کے لفظ 'تقسیم' کے ساتھ بطور مضاف الیہ عربی ہی سے لفظ 'شخصیت' لگایا گیا ہے۔ اس طرح یہ مرکب اضافی بنا۔ ١٩٧٥ء کو "مظاہر نفس" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - ایک ذہنی بیماری جس میں خیالات، احساسات اور حرکات کے درمیان ربط ٹوٹ جاتا ہے اور مریض تنہائی پسند اور واہموں میں مبتلا ہو جاتا ہے۔
"شیزوفرینیا (تقسیم شخصیت) کی بیماری میں انسان کو اکثر حالتوں میں سابقہ پڑتا ہے، ش، ع، ہو سکتا ہے ذہنی بٹوارے یا تقسیم شخصیت کی مریضہ ہوں۔"
( ١٩٧٥ء، مظاہر نفس، ٧١ )