تقریباً

( تَقْرِیباً )
{ تَق + ری + بَن }
( عربی )

تفصیلات


قرب  تَقْرِیباً

عربی زبان سے مشتق اسم 'تقریب' کے ساتھ 'اً' بطور لاحقۂ نسبت لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٨٥٩ء کو "خطوط غالب" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - قریب قریب، تخمینی طور پر، اندازاً۔
"ہندوستان کا بھی تقریباً یہی حال ہے۔"      ( ١٩١٤ء، شبلی، مقالات، ١٥:٥ )
٢ - کسی تقریب یا سلسلہ سے ضمناً، موقع سے، موقع کی مناسبت سے، برسبیل تذکرہ۔
"تقریباً تمہارا ذکر درمیان میں آیا ہے۔"      ( ١٨٥٩ء، خطوط غالب، ١٧٤ )
٣ - ضمناً، ذلی طور پر۔
"پسودن اور ہپسو دن کا ذکر تقریباً اوپر لکھ آیا ہوں۔"      ( ١٩٦٣ء، لطائف غیبی (افادات غالب)، ٥٦ )
  • near to
  • nearly
  • approximately
  • about