چغا

( چُغا )
{ چُغا }
( ترکی )

تفصیلات


چوغہ  چُغا

ترکی زبان کے لفظ 'چوغہ' سے ماخوذ اردو میں 'چغا' بنا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٧٠ء کو "گھریلو انسائیکلوپیڈیا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : چُغے [چُغے]
جمع   : چُغے [چُغے]
جمع غیر ندائی   : چُغوں [چُغوں (و مجہول)]
١ - عبا کی قسم کا ڈھیلا ڈھالا لباس جس کا اگلا حصہ کھلا رہتا ہے، درویش اور فقرا کے علاوہ عالم اور دوسرے لوگ بھی پہنتے ہیں۔
"قادر سیاہ چغے میں ملبوس گرجے کے مرکزی پھاٹک کو کھول کر اندر چلا گیا۔"      ( ١٩٨١ء، راجہ گدھ، ١٦٢ )
٢ - مغربی طرز کا شب خوابی کا ایک لباس۔
"رات کو پہنانے کے لیے جالی دار چغا آرام دہ اور زیادہ کارآمد ہوتا ہے۔"      ( ١٩٧٠ء، گھریلو انسائیکلوپیڈیا، ٣٤ )