ترکی زبان سے اسم معرفہ 'چغتا' کے ساتھ 'ئی' لاحقۂ نسبت لگانے سے 'چغتائی' بنا اور انگریزی زبان کا لفظ 'Art' عربی رسم الخط سے اردو میں مستعمل ہے۔ 'چغتائی' کے ساتھ 'آرٹ' مل کر مرکب 'چغتائی آرٹ' بنا۔ اس ترکیب میں 'چغتائی' صفت اور 'آرٹ' بطور موصوف لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ ١٩٧١ء میں "ذکر یار چلے" میں مستعمل ملتا ہے۔