پیڈ

( پَیڈ )
{ پَیڈ (ی لین) }
( انگریزی )

تفصیلات


Pad  پَیڈ

انگریزی سے اردو میں داخل ہوا اور اپنے اصل معنوں میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٣٨ء کو "بحرِ تبسم" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : پَیڈْز [پَیڈْز (ی لین)]
١ - ترتیب سے نیم جلد بند کاغذ جو کسی ایک ناپ کے ہوں۔
"یہ خط لکھنے کے کاغذوں کا پیڈ ہے۔"      ( ١٩٣٨ء، بحرِ تبسم، ٣٢ )
٢ - (روئی وغیرہ کی) گدّی، گدّا۔
"اس کے بعد توپچیوں کے کانوں کے لیے تہ در تہ پیڈ بنائے گئے تھے۔"    ( ١٩٦٨ء، کیمیاوی سامانِ حرب، ١٦ )
٣ - (کرکٹ وغیرہ میں) پاؤں کو چوٹ سے بچانے کے لیے استعمال ہونے والی گدّی۔
"مولانا محمد علی نے پیڈ باندھے، بلّہ ہاتھ میں لیا، میدان میں اترے۔"    ( ١٩٧١ء، ذکریار چلے، ١٩٨ )
٤ - بوٹ صاف کرنے کا چھوٹا سا تکیہ۔ (جامع اللغات)
  • pad