پیڈل

( پَیڈَل )
{ پَے (ی لین) + ڈَل }
( انگریزی )

تفصیلات


Pedal  پَیڈَل

انگریزی سے اردو میں داخل ہوا اور عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٢٣ء کو "آئینہِ موٹر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم آلہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : پَیڈَلْز [پَے (ی لین) + ڈَلْز]
جمع غیر ندائی   : پَیڈَلوں [پَے (ی لین) + ڈَلوں (و مجہول)]
١ - بائسیکل کا وہ پرزہ جو نیچے کی جانب دائیں بائیں ہوتا ہے اور جسے دائیں بائیں پاوں سے گھما کر بائسیکل چلاتے ہیں، بائسیکل کا پائیدان۔
"مخالف ہوا کے باعث انہیں پیڈل چلانے میں کافی زور صرف کرنا پڑ رہا تھا"      ( ١٩٥٠ء، منٹو، سرکنڈوں کے پیچھے، ١٥٣ )
٢ - باجے اور مشین کا وہ پرزہ جسے پاؤں سے حرکت دی جائے۔
"پیڈل (پائیدان) کے دبانے سے یہ اسپرنگ ڈھیلا پڑ جاتا ہے"      ( ١٩٢٣ء، آئینہِ موٹر، ٩٩ )
  • paddle