١ - پکڑنے کے مختلف کام انجام دینے والا دو پھلوں کا اوزار، عام طور پر لوہے کا بنا ہوا اوزار جو آگ یا گرم گرم چیزں پکڑنے کے کام آتا ہے اسی طرح کے بڑے اوزار کو فقیر گاتے وقت بجاتے ہیں چھوٹے چمٹے (چمٹی) سے بعض دوسری چیزیں اٹھانے اور نکالنے اور سوتنے اور سیدھے کرنے وغیرہ کا کام لیا جاتا ہے درمیانی چمٹا عموماً گھروں میں کھانا پکاتے وقت آگ پکڑنے توے پر روٹی پلٹنے وغیرہ کے کام آتا ہے۔