تفصیلات
پیدا پَیدائِش پَیدائِشی
فارسی سے ماخوذ اسم 'پیدائش' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ کیفیت سے 'پیدائشی بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٧٣ء کو "مطلع العجائب" میں مستعمل ملتا ہے۔
صفت ذاتی
١ - فطری، جبلّی، خلقی۔
"وہ گاؤں کے ہر لڑکے کو گالی دینا اپنا پیدائشی حق سمجھتا تھا"
( ١٩٤٩ء، خاک و خون، ٣٤ )
- natural; original; inborn
- innate