عربی زبان سے ماخوذ اسم 'حسن' کے آخر پر 'کسرہ اضافت' لگا کر عربی سے ہی ماخوذ اسم 'خلق' کی جمع 'اخلاق' لگانے سے مرکب اضافی 'حسن اخلاق' بنا۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے ١٨٦٥ء کو "خطوط غالب" میں مستعمل ملتا ہے۔