تفصیلات
عر بی زبان سے ماخوذ اسم 'حسن' کے آخر پر 'کسرہ اضافت' لگا کر عربی ہی سے ماخوذ اسم 'اتفاق' کے ملنے سے مرکب اضافی 'حسن اتفاق' بنا۔ اس ترکیب میں حسن مضاف سے اور اتفاق مضاف الیہ ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨١٠ء کو میر کے "کلیات" میں مستعمل ملتا ہے۔
صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - کسی غیر متوقع امر کا اچانک ظہور جو مقصد و مراد کے مطابق ہوجائے۔
"اسے نظر بھر کر دیکھنا حسن اتفاق کہلاتا ہے"
( ١٩٧٣ء، آواز دوست، ٢١٨ )
٢ - میل جول کا خلوص، تعلقات کی گہرائی۔
جب ملے وہ ملی نظر سے نظر نہ پڑا حسن اتفاق میں فرق
( ١٩١٦ء، کلیات حسرت موہانی، ٧٣ )
- a favourable or lucky chance