حسن سلوک

( حُسْنِ سُلُوک )
{ حُس + نے + سُلُوک }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'حسن' کے آخر پر 'کسرۂ اضامت' لگا کر عربی ہی سے ماخوذ اسم 'سلوک' لگانے سے مرکب اضافی 'حسن سلوک' بنا۔ اس ترکیب میں 'حسن' مضاف ہے اور سلوک مضاف الیہ ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٨٧ء کو "خیابان آفرنیش" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - اچھا برتاؤ، اچھا رویہ، خوش اخلاقی۔
"وہ ولنگڈن نرسنگ ہوم کے طریق علاج سے بھی مطمئن تھے اور ڈاکٹروں کے حسن سلوک سے بھی"      ( ١٩٨٢ء، آنکھیں ترستیاں ہیں، ١٩٩ )
  • نیک سُلُوک
  • اَچّھا رَوِیَّہ