فعل لازم
١ - آہستہ آہستہ چلنا پھرنا، مٹرگشت کرنا۔
"استنجا کرتے ہوئے ٹہلتے اور کھلے بازاروں میں چکر لگاتے پھرتے ہیں"
( ١٩٠٦ء، الحقوق والفرائض، ١١٩:١ )
٢ - سیر کرنا، ہوا کھانا، تفریح کے لیے پھرنا۔
"ان ساحلوں پر ٹہلا، ان موڑوں پر ٹھٹکا"
( ١٩٣٣ء، سیف و سبو، ١٤ )
٣ - علیحدہ ہونا، جدا ہونا، چلا جانا۔
"میرے ہاں ایسی لڑکیوں کا کام نہیں، تم اپنے میاں کو لو اور میرے ہاں سے ٹہلو"
( ١٩٣٣ء، خدائی راج، ٩ )
٤ - مرنا، انتقال کرنا۔ (نوراللغات؛ پلیٹس)