عربی زبان سے مرکب توصیفی ہے۔ اسم 'تقطیع' بطور موصوف اور 'غیر حقیقی' بطور صفت آیا ہے 'غیر حقیقی' میں 'غیر' سابقۂ نفی اور 'حقیقی' لفظ 'حقیقتۃ' سے آخری 'ہ' ہٹا کر'ی' لگانے سے بنا۔
١ - [ عروض ] تقطیع حقیقی کے مخالف یعنی حروف مکتوبی غیر ملفوظی تقطیع سے ساقط کر دیے جاتے ہیں اور حروف ملفوظی غیر مکتوبی داخل کر لیے جاتے ہیں۔ (ماخوذ : بحرالفصاحت، 168)