تفصیلات
چلچل چِلْچِلانا چِلْچلاتی
اردو زبان کے لفظ'چل چل' (چیل کی آواز) کے ساتھ 'انا' بطور لاحقۂ مصدر لگانے سے 'چلچلانا' بنا اور 'چلچلانا' سے فعل حال 'چلچلاتا' بنا جس کی تانیث 'چلچلاتی' ہے۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٩٧ء کو "تاریخ ہندوستان" میں مستعمل ملتا ہے۔
صفت ذاتی ( مؤنث - واحد )
١ - جس میں گرمی کی شدت ہو، بہت گرم (دھوپ گرمی اور دوپہر کے لیے مستعمل)۔
"یہ تھی وہ آواز جو گرمیوں کی چلچلاتی دوپہر میں لو کے جھونکوں کے ساتھ بیگم صاحبہ کے کان تک پہنچی۔"
( ١٩٣٨ء، بحرتبسم، ٣٠٩ )