چلمن

( چِلْمَن )
{ چِل + مَن }
( مقامی )

تفصیلات


مقامی زبان کا لفظ ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٣٢٤ء کو "اردوئے قدیم" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : چِلْمَنِیں [چِل + مَنیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : چِلْمَنوں [چِل + مَنوں (و مجہول)]
١ - تیلیوں کا بنا ہوا پردہ جو عام طور پر گھروں اور گاڑیوں کے دروازوں اور دریچوں پر ڈالا جاتا ہے تاکہ باہر والوں کو اندر کی کوئی چیز نظر نہ آئے؛ ایک طرح کی چق، چک۔
"پہلی مرتبہ بمبئی کانفرنس منعقد ١٩٠٤ء میں پس چلمن خواتین کو کانفرنس کے مباحث اور تقریروں کے سننے کا موقع دیا گیا۔"      ( ١٩٣٤ء، حیات محسن، ١١٣ )