فارسی زبان کے لفظ 'چہل' کی تخفیف اردو میں 'چل' بنا اور 'ہ' بطور لاحقۂ نسبت لگانے 'چلَّہ' بنا اور اس کے ساتھ فارسی مصدر 'کشیدن' سے فعل امر 'کش' بطور اسم فاعل لگانے سے مرکب 'چلہ کش' بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٧٥٤ء کو "ریاض غوثیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔