١ - مسلمان پاک و ہند (غیر منقسم ہندوستان) کی ایک سیاسی جماعت جس کی بنیاد 1906ء میں ڈھاکے میں رکھی گئی اس کا بنیادی مقصد مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ تھا، 1940ء میں لاہور میں مسلم لیگ نے قیام پاکستان کی تجویز منظور کی اور قیام پاکستان کی جدوجہد کا آغاز ہوا۔