اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - کھال، پوست (جو کمایا ہوا نہ ہو)۔
"وہ کھوپریاں زرد ہوگئی تھیں ان پر چمڑے کا کہیں نام بھی نہیں تھا"
( ١٩٤٠ء، آغا شاعر، خمارستان، ١٨٢ )
٢ - وہ کھال جو کمائی ہوئی ہو، چرم۔
"ابن حشام نے لکھا ہے کہ مکہ کا بڑا تحفہ چمڑا تھا"
( ١٩١١ء، سیرۃ النبی، ٢٢٠:١ )
٣ - کسی چیز کی بالائی سطح، اوپری جلد۔
"جن لوگوں کی ختنے نہیں ہوئی ہے ان کو روز چاہیے کہ حشفے کے اوپر کے چمڑے کو الٹا کر ضرور دھو لیں"
( ١٩١١ء، نشاط عمر، ٨٢ )
٤ - جانوروں کی جھلی جو مختلف کاموں میں استعمال کی جاتی ہے۔
"چینی کاغذ . ہرن کے چمڑے کی طرح نرم اور چکنا ہوتا"
( ١٩٥٨ء، ہندوستان کے عہد وسطٰی کی ایک جھلک، ٣٩٤ )