انگریزی زبان میں دو اسما پر مشتمل مرکب ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی معنی اور اصلی حالت میں ہی عربی رسم الخط کے ساتھ ہی اردو زبان میں بطور اسم مستعمل ہے تحریری طور پر ١٩٦٨ء میں "فنون" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - ایسا لیمپ جو میز وغیرہ پر رکھا جاتا ہے عموماً اس پر ایک شیڈ ہوتا ہے تاکہ روشنی زیادہ نہ پھیلے ایسا لیمپ عام طور پر لکھنے پڑھنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
"روز کی طرح آتے ہی اس نے ٹیبل لیمپ کا بٹن دبا کر خود کو پلنگ پر گرا دیا"
( ١٩٦٨ء، فنون، ٩٠ )