پیرا شوٹ

( پَیرا شُوٹ )
{ پَے (ی لین) + را + شُوٹ }
( انگریزی )

تفصیلات


Parashoot  پَیراشُوٹ

انگریزی سے اردو میں داخل ہوا اور اپنے اصل معنوں میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے اردو میں سب سے پہلے ١٩٦٨ء کو "کیمیاوی سامانِ حرب" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم آلہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : پَیراشُوٹْس [پَے (ی لین) + را + شُوٹْس]
جمع غیر ندائی   : پَیرا شُوٹوں [پَے (ی لین) + را + شُو + ٹوں (و مجہول)]
١ - محافظ چھتری (جس کی مدد سے انسان بلندی سے خصوصاً ہوائی جہاز سے کود کر بہ حفاظت زمین پر پہنچتا ہے)۔
"جدید پیرا شوٹ کا موجد لیونارڈو ڈی ونسی ہے"      ( ١٩٦٨ء، کیمیاوی سامان حرب، ٨٤ )
  • Para shoot