پیرانہ

( پِیرانَہ )
{ پی + را + نَہ }
( فارسی )

تفصیلات


پیر  پِیرانَہ

فارسی سے ماخوذ صفت 'پیر' کے 'انَہ' بطور لاحقہ نسبت ملنے سے 'پیرانہ' بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٩٣٣ء کو "زندگی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی
١ - بوڑھے کی طرح۔ (نوراللغات)
٢ - مرشدانہ، پِیروں کا سا۔
"جب عورتیں آپ کے پیرانہ اثر میں آگئیں تو آپ ایک دن رات کے تین بجے اس مقام سے فرار ہوگئے"      ( ١٩٣٣ء، زندگی، ٢٠١ )
  • elderly
  • old;  growing old;  like an old man;  belonging to
  • or connected with
  • a saint;  worthy of a saint