پیرو کار

( پَیرَو کار )
{ پَے (ی لین) + رَو (ولین) + کار }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی سے ماخوذ صفت 'پیرو' کے ساتھ فارسی مصدر 'کردن' سے حاصل مصدر 'کار' بطور لاحقہ فاعلی ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٩٢ء کو "میڈیکل جیورس پروڈنس" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - کسی کی جانب سے اس کے کسی معاملے کی نگرانی اور کوشش کرنے والا، نگرانی یا دوڑ دھوپ کرنے والا، کسی معاملے یا مقدمے میں مدعی یا مدعا علیہ کے معاملات کا نگراں۔
"جس طرح پیروکار منجانب سرکار مقرر ہوتے ہیں اوسی طرح پیروکار منجانب مدعا علیہ بھی سرکاری طور پر مقرر ہوا کریں"      ( ١٨٩٢ء، میڈیکل جورس پروڈنس،٤ )
  • follower
  • pleader;  litigant's agent in law-suit