پیروڈی

( پَیروڈی )
{ پَے (ی لین) + رو (و مجہول) + ڈی }
( انگریزی )

تفصیلات


Parody  پَیروڈی

انگریزی سے اردو میں داخل ہوا اور عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے سب سے پہلے ١٩٧٣ء کو "افکار، کراچی، مارچ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : پَیروڈِیاں [پَے (ی لین) + رو (و مجہول) + ڈِیاں]
جمع غیر ندائی   : پَیروڈِیوں [پَے (ی لین) + رو (و مجہول) + ڈِیوں (و مجہول)]
١ - [ ادبیات ]  مضحک نقل، کسی شاعر فنکار یا ادیب کی شاعری وغیرہ میں مضحکہ خیز تصرف، کسی معروف کلام کی مضحکہ انگیز تحریف۔
"دوستوں کے کلام پر بے تکلف پیروڈیاں کہتا اور فقرے کستا ان کے حسنِ کلام کا ایک حصّہ تھا"      ( ١٩٧٣ء، افکار، کراچی، مارچ، ٧٢ )
  • parody