اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - نًے (نًیچہ) چًلم اور کسی قدر پانی سے بھرا ہوا ظرف جس کے ذریعہ تمباکو پیتے ہیں اور جس کا دھواں پانی سے گزر کر آتا ہے، قلیان۔
"کہانی سنی اور پھر نواب صاحب حقہ پینے لگے۔"
( ١٩٧٧ء، ابراہیم جلیس، الٹی قبر، ١٢٦ )
٢ - وہ ظرف جس میں مدک پی جائے۔
"مدک کے حقے دھواں دھار، کم سنوں کے چہروں پر بسنت کی بہار جدھر دیکھا آدمیوں کا ریلا تھا۔"
( ١٨٦١ء، فسانۂ عبرت، ٧٦ )
٣ - عطر نیز جواہرات یا اور قیمتی اشیاء رکھنے کی ڈبیا، ڈبہ۔
"درمیان اس شہر کے ایک کنیسۂ حاضر ہے کہ محراب میں اس کے ایک حقہ طلائی معلق ہے۔"
( ١٨٨٧ء، نہرالمصائب، ٤٥٧ )
٤ - باروت سے بھرا ہوا ایک قسم کا گولہ، بم (بیشتر آتشبازی، باروت یا آتشی جیسے الفاظ کے ساتھ مستعمل)۔
"بان کے علاوہ ایک دوسرا آلۂ کار زار حقہ باروت بھی ہوتا تھا جسے بڑی قسم کا انار کہہ سکتے ہیں۔"
( ١٩٤٥ء، دیباچہ، سفرنامہ مخلص، ١٧ )